• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگی رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے اسپیکر سے درخواست کی تھی کہ وہ ججز کو خط لکھیں۔

ن لیگی ایم این اے کی ججز کو خط لکھنے کی تجویز پر اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ایوان میں اراکین سے رائے مانگی۔

ایوان میں موجود تمام ارکان نے ڈیسک بجا کر اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کےلیے اپنی رائے دی۔

اس عمل کے بعد اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ایوان کی منظور ی سے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خط لکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، تجویز یہ ہے کہ فاضل ممبران کے جذبات سپریم کورٹ کو پہنچاؤں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ کوشش کروں گا کہ آج ہی چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کو خط لکھوں اور انہیں ایوان کے جذبات اور خیالات سے آگاہ کروں۔

قومی خبریں سے مزید