• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے 8 دن بہت اہم، اس دوران عدلیہ کے فیصلے آجائیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 8 دن بہت اہم ہیں، اس دوران عدلیہ کے فیصلے آجائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ اگست میں اسمبلیاں ٹوٹ جانی ہیں اور اکتوبر میں الیکشن ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اکتوبر میں بھی عام انتخابات کروانے ہیں تو ابھی اسمبلی توڑ دو۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ کوشش تھی کہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے لیکن نہیں نکلے گا، پیپلز پارٹی میں تھوڑی لچک ہے لیکن فضل الرحمان ہارڈ لائن لیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ انتخابات 14 مئی کو ہونے سے متعلق قانونی اور آئینی فیصلے پر قائم ہے۔ اگلے 7، 8 دنوں میں عدلیہ کے فیصلے آجائیں گے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ان کے مذاکرات یہ ہی ہیں کہ ہمیں حکومت کرنے دی جائے، تنگ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کہا تھا مریم نواز پاکستان آئیں گی اور نواز شریف سیدھے لندن جائیں گے۔ ن لیگی قائد کا علاج مسلسل ساڑھے تین چار سال سے جاری ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پاکستانی اداروں کےخلاف غیرآئینی غیراخلاقی مہم چلا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید