• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: نواز شریف سے عون چوہدری کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری نے لندن میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ 

عون چوہدری نے نواز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہو کر پاکستان آئیں۔ آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی تھی۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی آپ میں صلاحیت ہے۔

اس موقع پر ن لیگی قائد نواز شریف نے ملکی معاملات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید