پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اپنے گھر بلایا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ کے بعد حاضری کا موقع ملا۔ پاکستان کی سلامتی کےلیے دعائیں کیں، اللّٰہ پاکستان پر رحم کرے۔
نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ گزشتہ 20 برس سے سب کے سامنے ہیں، تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا۔