عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کے پی حکومت، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آباد کاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی، لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی معاونت سے دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی۔
عمران خان نے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کرنے کا اعتراف میڈیا پر کئی بار کیا، عمران خان سمیت ذمہ داران کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملک میں دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔