اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کو الیکشن جیتنے پر مبارکباددی ہے ،گزشتہ روز شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کےدرمیا ن ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ،شہبازشریف اور چینی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔ دونوں رہنمائوں نے پاک چین سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو اجاگرکیا ۔شہباز شریف نے چینی وزیر اعظم کواس عہدے کےلئے ان کے حالیہ انتخاب پر مبارکباد دیتےہوئے یقین ظاہر کیا کہ چین ترقی اور بحالی کی جانب اپنے سفر میں اہم سنگ میل حاصل کرتا رہے گا۔