وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے حکومتی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات سے پہلے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
مذاکرات کیلئے حکومتی تجاویز کو حتمی شکل دینے سے متعلق سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ابھی گفتگو جاری ہے، حتمی شکل کیسے دی جا سکتی ہے؟
واضح رہے کہ اسلام آباد میں حکومت اور تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا، جس میں پی ٹی آئی سے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر شریک ہوئے۔
حکومت کی طرف سے وفد کی قیادت اسحاق ڈار کر رہے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔