• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے، شازیہ مری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ  سپریم کورٹ کا یہ کام نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کو مانیٹر کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران احمد نیازی قومی اسمبلی سے خود بھاگ گئے تھے،  وہ جانتے تھے کہ عدالتی بیساکھیوں پر کھڑی پنجاب حکومت ڈھیر ہونے والی ہے۔

انہوں کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی ذہنی کیفیت پل پل میں تبدیل ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب میں انتخابات وفاق کی سالمیت کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔ قومی اسمبلی اور دو صوبوں کی اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا آئینی تقاضا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید