• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف اگر مذاکرات کے قائل نہیں تو وہ اسحاق ڈار سے کہیں کہ نہ کریں، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اگر مذاکرات کے قائل نہیں تو وہ اسحاق ڈار سے کہیں کہ نہ کریں۔

چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم اور حکومت میں دراڑ ہے، پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان مذاکرات کے ہامی نہیں، ہم مذاکرات کیلئے نیک نیتی سے بیٹھے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، تحریک انصاف کا ہر کارکن چوہدری پرویز الہٰی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، زمان پارک میں اسی طرح عمران خان کے گھر پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ پوشیدہ نہیں، فسطائیت کے باوجود چوہدری صاحبان نے قانون کا راستہ اپنایا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے گزشتہ روز ہمارے 33 کارکنوں کو اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور محسن نقوی اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے، شہباز شریف اور محسن نقوی ذمہ داری قبول کریں یا کھل کر لا تعلقی کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ نے آئین کی روح کے مطابق کیا، الیکشن کروانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں۔

قومی خبریں سے مزید