• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف میں انصاف کے فقدان کے سوال پر عمران خان کے اظہار ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل


تحریکِ انصاف میں انصاف کے فقدان کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اظہارِ ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن میں کارکن کو سخت سوال سے روک دیا گیا۔

کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟

سوال کا جواب دینے کی بجائے عمران خان نے کارکن سے مائیک واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کسی اور سے سوال پوچھو یہ کوئی سوال نہیں۔

عمران خان  نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتانا ہے کہ پارٹی میں انصاف ہے کہ نہیں، میں کیسے بتا سکتا ہوں؟

پی ٹی آئی کارکن شیر افضل نے کہا کہ بونیر میں تنظیم ہے مگر اختیارات صرف 2 خاندانوں کے پاس ہیں۔

عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایسے سوالات نہیں پوچھتے، یہ پارٹی کی بات نہیں ہے۔

 عمران خان نے فیصل جاوید سے کہا کہ فیصل کسی اور سے سوال لو یہ کوئی سوال نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر کارکن سے مائیک لے لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید