امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھارتی ہم منصب سعادت اللّٰہ حسینی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق سراج الحق نے ٹیلیفونک گفتگو میں سعادت اللّٰہ کو امیر جماعت اسلامی بھارت منتخب ہونے پر دعا اور مبارکباد دی۔
ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی ہند نے سراج الحق کا شکریہ ادا کیا، جس پر سراج الحق نے کہا کہ اقامت دین ہر مسلمان کا فریضہ ہے، جو ہمیں ادا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد رضائے الہٰی کا حصول ہے، جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس میں مکمل جمہوری نظام ہے۔