• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس آپریشن کی مذمت

سراج الحق۔۔۔فائل فوٹو
سراج الحق۔۔۔فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے گھر پر رات کے اندھیرے میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پولیس کا بکتر بند کا استعمال ناقابل فہم ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات ہیں تو بلاامتیاز سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن کیا تھا جو تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید