• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مردم شماری پر اسمبلی میں آواز اٹھائے‘ وزارتیں چھوڑے‘ اسد عمر

کراچی(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مردم شماری معاملے پر اسمبلی میں آواز بلند کریں‘ وزارتیں چھوڑیں ‘ اگروزارتیں نہیں چھوڑی جاتیں تو یہ صرف سیاست کررہے ہیں‘ایم کیو ایم مردم شماری نتائج پر مطمئن ہے اسی لیے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ خالد بھائی یہ نہ کرو، اسمبلی کے اندر اور باہر ایک ہی موقف اپناؤ، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں رہنے والوں کو درست شمار کیا جائے‘مردم شماری میں شفافیت ہونی چاہیے۔یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن مردم شماری پر سیاست کی گئی۔معاملات مشترکہ مفادات کونسل میں لے گئے تو وزیراعلی سندھ نے اعتراض اٹھا دیا، وزیراعلی سندھ نے جس مردم شماری پر اعتراضات اٹھائے وہ انہوں نے خود کروائی تھی، ہماری حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید