• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو کاہنہ کے جھیڈو گاؤں کے قریب سڑک پر پھینکا گیا۔

پولیس نے اہلِ علاقہ کی اطلاع پر لڑکی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ 2 لڑکوں نے مبینہ طور اس سے زیادتی کی، جب اس کی حالت غیر ہوئی تو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید