• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مارک زکر برگ، فائل فوٹو
مارک زکر برگ، فائل فوٹو 

فیس بک اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکر برگ اپنی بیٹیوں کے لیے فیشن ڈیزائنر بن گئے۔

مارک زکربرگ نے اپنی بیٹیوں کے لیے تھری ڈی پرنٹ والے کپڑے ڈیزائن کیے یہاں تک کہ اُنہوں نے ان کپڑوں کی سلائی بھی خود کی۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ڈیزائن کیے کپڑے پہنے اپنی بیٹیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں مارک زکربرگ کی بیٹیوں کو والد کے ڈیزائن کیے ہوئے نیلے اور سبز رنگ کے ملبوسات پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے چیزیں بنانا پسند ہے اور میں نے حال ہی میں لڑکیوں کے ساتھ ملبوسات کی ڈیزائننگ اور 3D پرنٹنگ شروع کی ہے‘۔


مارک زکربرگ کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑوں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ مارک زکر برگ نے اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان سے 2012ء میں شادی کی تھی اور اب وہ 3 خوبصورت بیٹیوں کے والد ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید