وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے عمران خان سے پوچھے گئے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن کے سوال نے عمران خان کا حقیقی چہرہ بےنقاب کر دیا۔
ایک بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران خان کے پونے چار سال کے دور حکومت میں آمرانہ نظام نافذ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ جماعت کے اندر آمرانہ نظام کا پی ٹی آئی کے کئی رہنما اعتراف کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریکِ انصاف میں انصاف کے فقدان کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اظہارِ ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن میں کارکن کو سخت سوال سے روک دیا گیا تھا۔
کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟
سوال کا جواب دینے کی بجائے عمران خان نے کارکن سے مائیک واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل کسی اور سے سوال پوچھو یہ کوئی سوال نہیں۔