پشاور میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کی وجہ سے تحریک انصاف کی ریلی تاخیر کا شکار ہو گئی۔
تحریک انصاف کی ریلی گلبہار سے چوک یادگار تک جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت اجتماع پر پاپندی عائد کر رکھی ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ایک بڑے جلوس کے ہمراہ پشاور کی جانب رواں دواں ہیں، آج ہم نے آئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ پیغام دینا ہے کہ آئین کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، جیت عدلیہ کی ہو گی، آئین کی بحالی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کے دفاع کے لیے پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔