• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکے گا، عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک نازک معاشی صورتحال سےگزر رہا ہے، ہمارا ملک سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کےلیے لاہور سے زبردست رسپانس ملا، شاندار آغاز کے بعد ریلی اور بھی زور پکڑ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ ان کےلیے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ، آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام الیکشن سے بھاگ کر سپریم کورٹ  کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ عوام آئین کی خلاف ورزی کرنے والی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید