• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، عمران خان کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں ایک سال کی تاخیر ہوئی۔

پنسرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ایک سیاستدان کہے کہ وہ مخالفین کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتا، تو وہ ملک ترقی نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات کی خرابی کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان نے ٹی ٹی پی کو وہاں آنے کا موقع دیا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ثاقب نثار ملک کےلیے بابا رحمتے نہیں بابا زحمتے ثابت ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو ایک سازش کے تحت لایا گیا، یہ شخص یہی کہتا رہا تمہیں گریبان سے پکڑ کر کھینچوں گا، سیاستدان اگر یہی کہے یہ سارے چور ہیں تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب آج بھی دہشتگردی سے محفوظ ہے، جب نفرت اور تکبر بیچ میں آجائے تو گھر سے رزق اٹھ جاتا ہے، عمران خان نے کبھی لانگ مارچ کبھی جلسہ جلوس جاری رکھا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیوچل رہی ہے جس میں وہ ٹکٹ کےلیے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مانگ رہا ہے، جب وہ چیف جسٹس تھے تو کیا کرتے رہے ہوں گے؟ نواز شریف کی سزا کےلیے پتا نہیں کتنے کروڑ لیے ہوں گے؟

قومی خبریں سے مزید