• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی

نواز الدین صدیقی، فائل فوٹو
نواز الدین صدیقی، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

نوازالدین صدیقی نے اپنی آنے والی فلم ’جوگیرہ سارا را را‘ کے ٹریلر لانچ تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 20 سالہ سفر اور بطور اداکار اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں روز ہی کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا ہے، اور ہر نیا تجربہ انسان کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اب 20 سال پہلے کی طرح کام نہیں کر سکتا کیونکہ اب میں آج کے ان نئے سالوں کا تجربہ رکھتا ہوں۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مسلسل اور تجربے کے ساتھ ترقی کرنا ضروری ہے، بالکل اسی طرح ایک اداکار کی اداکاری میں بدلتے وقت کے ساتھ بھی تبدیلی آتی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ میں ایک جگہ پر رُک نہیں سکتا، اگر کوئی مجھ سے کہے کہ وہ مجھے سپر اسٹار بنا دیں گے لیکن مجھے صرف ایک قسم کا کردار کرنا ہے تو میں بہت جلد ہی بیذار ہو جاؤں گا اور اداکاری چھوڑ کر کسی اور شعبے کو اپنا لوں گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی فرینکفرٹ میں ایک فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے، جس میں صرف 10 لوگوں کا یونٹ تھا اور یہ کوئی بڑی فلم نہیں ہے لیکن اس کی کہانی اچھی ہے۔ 


نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ میں کئی کروڑ کی ایک بڑی ساؤتھ فلم بھی کر رہا ہوں، یہ ضروری ہے کہ انسان کے جسم میں تبدیلی کے لیے ایڈجسٹمنٹ ہو کیونکہ صرف تب ہی وہ ایک اچھا اداکار بننے کی کوشش کر سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میری اپنے اداکاری کے کیریئر میں کوشش صرف یہ ہے کہ تجربات کرتا رہوں۔

’جوگیرا سارا را را‘ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس کی کاسٹ میں نوازالدین صدیقی کے علاوہ سنجے مشرا، نیہا شرما اور مہا اکشے چکرورتی بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید