پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل مذاکرات کی ریڈلائن بتادی۔
ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ مذاکرات کے بارے میں عمران خان نے جو کچھ کل کہہ دیا ہے وہ مذاکرات کی ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن اکٹھے کرنے ہیں تو اپنی سندھ اسمبلی اور سائفرزدہ قومی اسمبلی توڑ دیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئیں الیکشن میں مقابلہ کریں، جو تگڑا ہوگا اور جس کے ساتھ عوام ہوں گے وہ جیت جائے گا۔