• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔


40 سالہ اداکارہ نور بخاری نے بیٹے کی پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے الحمدللّٰہ، میرے بیٹے محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں 2020 کے آغاز میں بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اب اِن کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہو گئے ہیں۔

اداکارہ نے 2020 کے آغاز میں سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔


یاد رہے کہ اداکارہ نور بخاری 4 سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔

نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں، ان کی پہلی شادی 2008ء میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

نور کی دوسری شادی 2010ء میں فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔

نور بخاری نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012ء میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔

ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی کی تھی، گھریلو تنازعات کے باعث یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور ستمبر 2017ء میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید