معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے جتنا مشکل وقت دیکھنا تھا دیکھ لیا، اگلے سال 2.5 فیصد ترقی کی شرح رہنے کا امکان ہے۔
لاہور اسکول آف اکنامکس میں 2 روزہ معاشی کانفرنس میں معاشی ماہرین ڈاکٹر عشرت حسین، شاہد امجد، عنایت حسین، خالد مرزا اور دیگر نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں معاشی ماہرین نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی حالات کا شکار ہے، اس سال شرحِ نمو 0.3 فی صد رہے گی، ملک کو معاشی اصلاحات کی طرف چلے جانا چاہیے۔
معاشی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیے بغیر اب کام نہیں چلے گا، ہمارا مسئلہ مہنگائی اور روزگار کی فراہمی ہے، صنعتی ترقی کے لیے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔
معاشی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاشی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ الیکشن شفاف ہونے سے معاشی استحکام لایا جا سکتا ہے، ماحولیات، سرمایہ کاری کا فروغ اور انصاف بڑے ایشوز ہیں۔