• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے پاناما کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز کے وسط میں قبضے میں لیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

امریکی بحریہ کےمطابق آئل ٹینکر Niovi دبئی سے فجیرہ جا رہا تھا کہ اسے آبنائے ہرمز میں ایرانی گارڈز نے قبضے میں لے لیا۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ دو سال میں 15 تجارتی جہازوں کو ہراساں یا ان پر حملہ کیا ہے، ایرانی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور علاقائی سلامتی اور استحکام میں خلل کا سبب ہے۔

امریکی بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے جہازوں کو مسلسل ہراساں کرنا اور علاقائی پانیوں میں بحری حقوق میں مداخلت غیر ضروری، غیر ذمہ دارانہ اور بحری سلامتی اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید