• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی روایتی دستکاری اور نان فوڈ مصنوعات کیلئے جغرافیائی تحفظ کی نئی اسکیم پر اتفاق

یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کونسل کے مذاکرات کاروں نے یورپی یونین میں بننے والی روایتی دستکاری اور اسی طرح کی صنعتی اشیاء کی یورپی یونین اور بین الاقوامی سطح پر "جیوگرافیکل تحفظ ( GI ) " کے لیے ایک نئی اسکیم پر اتفاق کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت یورپ میں بننے والی کٹلری، ٹیکسٹائل، زیورات، شیشہ، چینی مٹی کے برتن اور دیگر نان فوڈ مصنوعات کیلئے GI کیٹیگری حاصل کی جائے گی۔

نئی قانون سازی یورپی یونین اور بین الاقوامی سطح پر مقامی طور پر معروف اشیاء جیسے زیورات، ٹیکسٹائل، لیس، قیمتی پتھر، کٹلری، شیشہ اور چینی اور مٹی کے برتن کے اصل معیار اور روایت کا تحفظ کرتے ہوئے یورپی یونین میں مختلف قومی نظاموں کے درمیان فرق کو ختم کر ے گی۔

جبکہ اس قانون سازی کے بعد یورپ میں مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو اس خصوصی تحفظ کے تحت درخواست دینے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی سطح پر زرعی مصنوعات کے لیے جغرافیائی اشارے کا تحفظ کئی سالوں سے جاری ہے۔ اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے 2015 میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے ای یو کے وسیع تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی تناظر میں انہوں نے 2019 میں جنیوا ایکٹ سے یورپی یونین کے الحاق کے بعد اپنی اس کال کا اعادہ کیا، جس سے مقامی نان فوڈ مصنوعات کی عالمی شناخت کی اجازت دی گئی ہے۔ اس بنیادی اتفاق کے بعد یہ اسکیم قانون سازی کے مختلف مراحل طے کرے گی۔

قانون بن جانے کے بعد یورپی دستکار سب سے پہلے اپنی مقامی حکومت پھر نیشنل سطح پر درخواست دیں گے جس کے بعد اس کا یورپ کی سطح پر ای یو انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس EUIPO اس کا جائزہ لے گا اور کلیم کے تمام مندرجات کا جائزہ لے کر اس کے GI تحفظ کیلئے اقدامات کو آگے بڑھائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید