• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔  

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی سیمنٹ کی اپریل میں فروخت ساڑھے 16 فیصد کم ہوئی ہے۔ 

اے پی سی ایم اے کا کہنا ہے کہ اپریل میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 29 لاکھ 51 ہزار میٹرک ٹن رہی جبکہ گزشتہ اپریل میں سیمنٹ کی کھپت 35 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 25 فیصد کم ہو کر 25.31 لاکھ ٹن رہی، اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات 168 فیصد اضافے سے 4.20 لاکھ ٹن رہی۔

اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 3 کروڑ 65 لاکھ ٹن رہی۔

اے پی سی ایم اے کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے 10 مہینوں میں سیمنٹ کی کھپت 17 فیصد کم ہوئی ہے، رواں مالی سال سیمنٹ کی مقامی کھپت 16 فیصد کم ہو کر 3.30 کروڑ ٹن رہی۔

راوں مالی سال کے 10 مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات 28 فیصد کم ہو کر 34.5 لاکھ ٹن رہی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معاشی بحران کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید