لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 16مئی تک توسیع کر دی۔