• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کے کنوینر نے عمران خان کو مراسلہ بھجوادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے کنوینر ایس پی عمران کشور نے عمران خان کو مراسلہ بھجوا دیا۔

مراسلے میں لکھا گیا کہ سمن کے باوجود عمران خان نے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم تعاون کے باعث جے آئی ٹی زمان پارک میں واقعے کے مقام کا دورہ نہیں کرسکی۔

ایس پی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کو آج زمان پارک میں جائے وقوعہ کا دورہ کرنے دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید