• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت بُلائے تو گولی، پلستر، بالٹی ڈبہ، ویل چئیر آگئی، مریم اورنگزیب

فوٹو ٹوئٹر
فوٹو ٹوئٹر

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت بُلائے تو گولی، پلستر، معذوری، بالٹی ڈبہ اور اب ویل چیئر بھی آگئی۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب  نے کہا کہ کلثوم نواز شریف کی بیماری اور پھر موت کا مذاق اُڑانے والا، نواز شریف کی بیماری اور شہباز شریف کی کمر درد کا مذاق اُڑانے والا آج ویل چیئر پر جھوٹ بول رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مکافاتِ عمل کیا ہوتا ہے آج قوم کو نظر آ رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے عمران خان کو سرکاری اسپتال میں طبی معائنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹانگ نہیں، نیت کا مسئلہ ہے، عمران خان کی زخمی ٹانگ پر میڈیکل بورڈ بننا ضروری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ٹیریان کے ابو کو جان کا نہیں مال کا خطرہ ہے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، عدت میں نکاح کے مقدمات سے خطرہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید