• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپردہ خاتون اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دے، مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ باپردہ خاتون مریم نواز کو نوٹس نہیں بلکہ اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دے۔ 

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوانے پر ردعمل دیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’نوٹس مریم نواز کو نہیں، باپردہ خاتون اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سب کیس عدالت میں ہیں، مریم نواز نے تم سب بہروپیوں کو بےنقاب کیا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ باپردہ خاتون گھر تک نہیں بلکہ گھڑیاں، پانچ قیراط کے ہیرے تک محدود رہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ باپردہ خاتون زمینوں کی چوریوں اور سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے تک محدود رہی اور آج کل لوگوں کے گھروں کی بالٹیاں۔


قومی خبریں سے مزید