وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے حوصلے میں ہیں، جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔
لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن الیکشن ہونے پر پوری قوم کا اتفاق ہے، ملک میں عدل و انصاف ہوتا سب کو دکھائی دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی کی ہمشیرہ کو چاند رات پر، کسی کی بیٹی کو جیل سے گرفتار کیا گیا، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا.
وزیراعظم نے کہا کہ آج دن رات عدالتیں ضمانتیں مہیا کر رہی ہیں، منٹوں میں درجنوں ضمانتیں ہوجاتی ہیں، یہ ایسا دوہرا معیار ہے جو کوئی بھی پسند نہیں کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور آئین و قانون کی بالادستی کا احترام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دولت مشترکہ کی میٹنگ میں آج شرکت کریں گے، وہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔