• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی پینے کے پانی کا بحران جاری

سکھر(بیورو رپورٹ)رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گذر جانے کے باوجود سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران بدستور موجود ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں، پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ دور دراز علاقوں سے واٹر ٹینکوں، پمپوں اور ہینڈ پمپوں سے پانی بھر کر لے جارہے ہیں،نیوپنڈ، ایوب گیٹ، ملٹری روڈ، سٹی بائی پاس، ریس کورس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گذرجانے کے باوجود لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں ہو سکا، رمضان المبارک میں شہر کے تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ اور محکمہ نساسک نے واضح طور پر اعلانات کئے تھے لیکن تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پانی کے بحران کومکمل طور پر ختم کرنے میں متعلقہ ادارے ناکام ثابت ہوئے ہیں، سکھر شہر کے مختلف علاقوں کے عوام پینے کے پانی کے حصول کے لئے ہاتھوں میں برتن ، واٹر کین اور کولر اٹھائے پانی کی تلاش میں گھومتے ہیں اور دور دراز علاقوں سے پانی بھر کر لانے سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
تازہ ترین