• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدر لینڈز: سفیر پاکستان سلجوق تارڑ کا ٹی یوڈیلفیٹ یونیورسٹی میں خطاب

نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو نیدرلینڈز کی معروف ٹی یوڈیلفیٹ (TU Delft) یونیورسٹی نے انہیں پاکستانی فنِ تعمیر کے موضع پر طلبہ سے خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا۔

یہ طلباء پاکستان میں ماحول دوست اور مناسب لاگت پر مبنی رہائشی یونٹس کو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہے ہیں اور یہ ان کی کلاس اسائنمٹ تھی۔

ٹی یو ڈیلیفٹ کے ڈپارٹمنٹ آف آرکیٹکچر اینڈ بِلٹ انوائرنمنٹ کا شمار دنیا کے فنِ تعمیر کی اعلیٰ درسگاہوں میں ہوتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے آرکیٹیکچر کی ڈگری رکھتے ہیں اور پاکستانی آرٹ اور فن تعمیر پر ایک کتاب "All that Art" کے مصنف بھی ہیں۔

طلباء سے گفتگو کے دوران انہوں نے انڈس ویلی، گندھارا تہذیب اور مغلیہ دور کا حوالہ دیا۔

انہوں نے پاکستانی ماہرِ تعمیرات ا ور اربن پلاننگ کی نمائندہ شخصیات جیسا کہ اختر حمید خان مرحوم، عارف حسن، نیئر علی دادا اور یاسمین لاری کی ہنرمندی کا جائزہ بھی پیش کیا۔

ٹی یوڈیلفیٹ کے اساتذہ نے اس بات کو سراہا کہ سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے ان کے طلباء کو ایک جامع مفید علمی جائزہ فراہم کیا۔

ٹی یو ڈیلیفٹ کے طلباء پاکستان میں شدید موسمی حالات میں ڈیزائننگ پر 10 ہفتوں کی ایک اسائنمٹ پر کام کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید