تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔
لاہور انتظامیہ نے ریلی کے اجازت نامہ میں کہا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
کارروباری مراکز بند کرنےکی اجازت نہیں ہوگی، کارکن ڈنڈے اور اسلحہ ساتھ نہیں لائیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 نافذ ہے، بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ادھر تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں گے۔
واضح رہے کہ مرکزی ریلی کی قیادت عمران خان خود کریں گے۔