وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو گیا۔
چینی وزیر خارجہ اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ امور سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، چین کی غیرمشروط حمایت پر شکر گزار ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی غیرمشروط حمایت کی۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے چین کے ساتھ منصوبے شروع کیے، وزیر اعظم شہباز شریف چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔