• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم اسکیم کی شفافیت پر انگلی اُٹھی اس لیے آڈٹ کروانا ضروری ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم اسکیم کی شفافیت پر انگلی اُٹھی اس لیے آڈٹ کروانا ضروری ہے۔

پنجاب حکومت نے مفت آٹا اسکیم  کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماؤں کے اسیکم پر الزمات اور  پروپیگنڈے کے بعد کیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم کی شفافیت پر انگلی اُٹھی اس لیے آڈٹ کروانا ضروری ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ مفت آٹاسکیم کا آڈٹ قومی اور بین الاقوامی نجی آڈٹ فرم سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب کو بھی درخواست بھیجی ہے کہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں۔

انہوں نے کہا کہ آڈٹ میں کوئی بےضابطگی پائی گی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔

قومی خبریں سے مزید