وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان فرد جرم سے بچنے کےلیے خطرے کا شور مچا رہا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب چین کی اہم شخصیت پاکستان آتی ہے، عمران کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملنے والی ممنوعہ فارن فنڈنگ اس کام کےلیے ہوتی تھی۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران نیازی ریلیف لینے کے لیے ڈرامہ بازی کر رہا ہے، خاتون جج کو دھمکی دیتے ہوئے عمران کو شرم کیوں نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بالٹی میں منہ چھپائے یا ڈسٹ بن میں عمران نیازی کی آخری منزل جیل ہے، پی ٹی آئی چیئرمین فرد جرم سے بچنے کے لیے خطرے کا شور مچا رہا ہے۔