کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 28 سالہ محمد عادل میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
محکمہ صحت کے مطابق محمد عادل کو 30 اپریل کو بخار ہوا، 4 مئی کو نجی اسپتال لایا گیا۔ مریض کے نمونے تصدیق کےلیے آغا خان لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی رپورٹ مثبت آئی اور انتقال 5 مئی کو ہوا۔