وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یورپی یونین کی سفیر ریناکیونکا نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
جبکہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اظہاراطمینان کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون فائدہ مند رہے گا۔