چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی۔
زمان پارک لاہور میں صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف فیصلہ کن حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کےلیے چند روز انتظار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئین پر عمل درآمد نہیں کرنا چاہتی ہے، عوام کے ساتھ حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔