• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپیئن ایئر کی 19 سال بعد کراچی کیلئے پہلی پرواز، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افریقا میں ایئر لائنز کے سب سے بڑے نیٹ ورک ایتھوپیا ایئر لائنز کی پاکستان کے بڑے شہر کراچی کیلئے 19 سال بعد پہلی براہ راست پرواز نے آج صبح مقررہ وقت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفد نے اولڈ ٹرمینل پر پرواز کو خوش آمدید کہا۔

صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، اکرام اللّٰہ دھاریجو اور مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

عدید ابابا سے کراچی کیلئے پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے اسٹیٹ منسٹر سمیت تین وزیر مملکت، ان کی وزارتوں کے اعلیٰ افسران، سفارتکاروں اور تجارتی وفد سمیت 110 مسافر کراچی پہنچے، مہمانوں اور پرواز کا روایتی اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

ایتھوپیا نے کراچی کیلئے پہلی بار جولائی 1966 براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا جو دسمبر 1971 تک جاری رہا، جس کے بعد دوبارہ جون 1993 سے جولائی 2004 تک یہ سروس جاری رہی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب تیسری بار یہ سلسلہ لگ بھگ دو دہائی بعد آج 9 مئی سے شروع ہوا ہے۔

ایتھوپین ایئر لائن نے لگ بھگ 4 گھنٹے 25 منٹ دورانیہ کی اس پرواز کیلئے برانڈ نیو بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ استعمال کیا ہے۔

کراچی کیلئے پہلی براہ راست پرواز ای ٹی 694 ادیس ابابا سے اگرچہ 52 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی تاہم پرواز مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل صبح 5 بجکر 4 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتری۔

کراچی سے ادیس ابابا کیلئے پہلی پرواز روانہ

کراچی سے اسی طیارے کی پہلی پرواز ای ٹی 695 صبح 6 بجک ر 36 منٹ پر ادیس ابابا کے لیے روانہ ہوئی۔

ایتھوپین ایئر لائن کی عدیس ابابا سے کراچی کیلئے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔

ایتھوپیںن سفیر نے کیا کہا تھا؟

پاکستان میں ایتھوپیںن سفیر جمال بیکر نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے براہ راست پروازوں سے ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سیاحت کا فروغ قرار دیا تھا۔

انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ حکومت پاکستان نے فضائی رابطوں کی بحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید