• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مدرز ڈے سے قبل مدرز ڈے کا تحفہ ملنے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری خوشی سے نہال ہوگئیں۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تحفے میں ملنے والے لال جوڑے کو پہن کر تصاویر شیئر کیں۔

ایک تصویر میں انہیں گھر میں کام کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔


اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اس جوڑے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’نیا لال سوٹ میرے گھر میں کام کرنے والی روبینہ کے بچوں کی جانب سے، یہ لوگ ہر سال مجھے مدرز ڈے پر تحفہ بھیجتے ہیں۔ انتھونی فیملی کا شکریہ‘۔

بشریٰ انصاری کو یہ تحفہ اس قدر پسند آیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں منعقد ہونے والی ایک دعوت، جس میں ان کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی، میں اسے زیب تن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید