پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر آغا شیراز نے اپنی اہلیہ کی ناساز صحت پر مداحوں سے جذباتی انداز میں دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
آغا شیراز جو ماضی میں پی ٹی وی کے مقبول ڈراموں اور سِٹ کامز اور دیگر منصوبوں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کی اسپتال سے تصاویر شیئر کیں۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری اہلیہ کے لیے دعا کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں نے کبھی تمہیں نہیں بتایا، لیکن تم ہی میری زندگی کی وجہ ہو، تم میرا سہارا ہو، میری بیوی کے لیے دعا کریں، اللّٰہ آپ سب کی دعائیں قبول فرمائے، پتہ نہیں کس کی دعا پر میرا اللّٰہ کُن کہہ دے۔
واضح رہے کہ آغا شیراز رواں برس جنوری 2026ء میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث بھی اسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے، بعد ازاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کر کے مذہبی طرزِ زندگی اپنا لیا تھا۔