• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں بار بار مذہب کا مذاق اڑایا گیا: نصیر الدین شاہ

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ — فائل فوٹو
بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ — فائل فوٹو 

معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں بار بار مذہب کا مذاق اُڑایا گیا۔

نصیر الدین شاہ نے حال ہی میں ایک تقریب میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ میں مذاق اڑانے اور سنسنی پھیلانے کے لیے بار بار مذہب اور شناخت کے استعمال کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ بالی ووڈ نے کس مذہب کا مذاق نہیں اڑایا؟ 

اداکار نے بالی ووڈ کی فلموں کو’دقیانوسی تصورات کا ماسٹر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ نے سکھوں، پارسیوں اور عیسائیوں کا مذاق اڑایا گیا جبکہ مسلمان کو فلم کے آغاز میں ہیرو کا دوست دکھایا گیا جو کہ آخر میں ہیرو کی جان بچاتے ہوئے مر گیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے دکھوں پر ہنسنا بھارتیوں کی قومی صفت ہے،  اپنے اوپر ہنسنا نہیں آتا ہمیں اگر کوئی ہمارا مذاق اڑائے تو ہم ناراض ہوجاتے ہیں، لیکن کسی کا مذاق اڑانے سے پہلے دو بار نہیں سوچتے اور ہماری فلموں نے اس چیز کو جان بوجھ کر فروغ دیا ہے۔

 نصیر الدین شاہ نے بھارتی سنیما کے 100 سال مکمل ہونے کے جشن پر بھی سوال اٹھایا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فلمیں بنائے ہوئے تقریباً 100 سال ہو چکے ہیں، ہم اس بات کا  بہت ڈھنڈورا پیٹتے ہیں جبکہ ہم فلموں میں بار بار ایک جیسی ہی کہانیاں دکھاتے رہتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دوسرے مذاہب کا مذاق اڑانا ہماری 100 سال پرانی روایت بن چکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید