• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر جے مہوش نے یوزویندر چہل کو ان فالو کرنے پر خاموشی توڑ دی


فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

ریڈیو جوکی، فلم پروڈیوسر اور کنٹینٹ کریئٹر آر جے مہوش نے کرکٹر یوزویندر چہل کو ان فالو کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے اسے ایک ’’معمولی بات‘‘ قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں مہوش نے کہا کہ ان کے اور چہل کے درمیان جو بھی صورتحال پیش آئی وہ صرف دوستوں کے درمیان ہونے والے عام اختلافات کا نتیجہ ہے اور اسے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ جنوری میں اس وقت سامنے آیا تھا جب ایک پاپارازی اکاؤنٹ نے رپورٹ کیا کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، حالانکہ اس سے قبل وہ ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کی دوستی کافی عرصے سے خبروں میں رہی ہے، خاص طور پر کرکٹر کی 2025 میں کوریوگرافر دھناشری ورما سے طلاق کے بعد اس دوران دونوں کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد رومانوی تعلقات کی افواہیں بھی زور پکڑ گئیں۔

تاہم دونوں نے ہمیشہ ان افواہوں کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔

چہل نے ایک پوڈکاسٹ میں بھی ان خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے درمیان کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور لوگ اپنی مرضی سے قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عوامی توجہ اور افواہوں کی وجہ سے مہوش کو غیر ضروری تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کے لیے تکلیف دہ تھا۔

اس تازہ وضاحت کے بعد بھی دونوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے درمیان کوئی تلخی نہیں ہے اور وہ ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید