• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ شکیرا کو ادا کیے گئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے دیا۔

استغاثہ نے گلوکارہ شکیرا پر 2012ء سے 2014ء کے دوران 14.5 ملین یورو ٹیکس چوری کا الزام لگایا تھا۔

حکام کے مطابق شکیرا اس عرصے میں اسپین میں رہائش پذیر تھیں لیکن ٹیکس ریکارڈ میں اپنی رہائش کسی اور ملک میں ظاہر کرتی رہیں۔

دوسری جانب شکیرا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ زندگی میں سکون چاہتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ میرے بیٹے اپنی والدہ کو طویل قانونی جنگ میں دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ اور جذباتی مشکلات اب ختم ہو گئی ہیں۔

گلوکارہ نے ایک بار پھر خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپین کے ٹیکس حکام نے میرے خلاف سخت رویہ اختیار کیا۔

شکیرا کے مطابق 2014ء تک ان کی زیادہ تر آمدن عالمی میوزک ٹورز سے آتی تھی اور وہ طویل عرصہ اسپین سے باہر رہتی تھیں۔

واضح رہے کہ شکیرا نے 2015ء میں اسپین کو اپنی مستقل ٹیکس رہائش قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ 17.2 ملین یورو ٹیکس پہلے ہی ادا کر چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید