• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بار بار حساس اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے، شیری رحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بار بار حساس اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان کے حاضر سروس فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیز حکام پر الزامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات سے عمران خان اپنے کارکنان کو اکسا رہے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ‏عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں، وہ ایک طرف اداروں پر الزامات اور دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کر رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان پر گزشتہ سال حملہ ہوا جس کی ہم سب نے مذمت کی، ان کی صوبائی حکومت نے اس حملے کے حوالے سے کیا تحقیقات کیں؟

قومی خبریں سے مزید