• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گرفتاری پر PTI رہنماؤں کا ردِعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر کہا ہے کہ عمران خان پر دورانِ گرفتاری تشدد کرنے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عالم اسلام کےلیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان پردوران گرفتاری تشدد کرنے کی اطلاعات آ رہی ہیں، عمران خان پردوران گرفتاری تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔

حماداظہر نے لکھا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈلائن، نڈر اور ایماندار لیڈر ہے۔

حماداظہر نے کہا ہے کہ عمران خان نےکوئی گناہ نہیں کیا، کوئی لاکھوں کروڑوں روپے نہیں لوٹے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے عمران خان کی گرفتاری پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر کو ہائیکورٹ پر حملہ کر کے گرفتار کیا گیا۔

انہون نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو دکھایا جا رہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون باقی نہیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی جو عمران خان صاحب نے بنائی تھی وہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید