چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کل احتساب عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
عمران خان کو آج نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد عمران خان کو کل احتساب عدالت کے جج کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم نیب طلبی کے نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دے رہے تھے، عمران خان کی گرفتاری نیب آرڈیننس اور قانون کے عین مطابق کی گئی۔