ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب شعبہ فنانس نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ جون 2016کے شیئر کی مد میں ملتان سمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو 67کروڑ 76لاکھ 46ہزار 500روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ضلع ملتان کے 6ٹاؤنز کو سوا دو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے صوبائی شعبہ فنانس کی طرف سے ملتان کے جن ٹاؤنز کو پی ایف سی کی گرانٹ جاری کی گئی ہے اُس میں جلالپور پیروالا ٹاؤن کو 47لاکھ 79ہزار روپے ، شاہ رکن عالم ٹاؤن کو 33لاکھ 45ہزار، موسی پاک ٹاؤن بجلی کے واجبات کی مد میں 10لاکھ روپے کی کٹوتی کے بعد 21لاکھ 6ہزار روپے، شیرشاہ ٹاؤن کو 29لاکھ 86ہزار روپے ، بوسن ٹاؤن کو 34لاکھ 64ہزار روپے، جبکہ شجاع آباد ٹاؤن کو 57لاکھ 35ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔